آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کےساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سے ایرانی ائر فورس کےکمانڈربریگیڈیئر جنرل پائلٹ حامد واحدی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملا قات کی، جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے، ملاقات میں مشترکہ دفاعی اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اورخطے میں امن و سلامتی کی صورت حال پرزوردیا گیا۔
ایرانی فضائیہ کے کمانڈرنے پاکستان کی خطے میں امن و سلامتی کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی، پاکستان کی افغانستان میں امن کے لیے کی گئی کو ششوں کا خیرمقدم کیا،پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا ۔