چین نے روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

2  مارچ‬‮  2022

چین نے مغربی ممالک کی جانب سے روس پر لگائی جانے والی پابندیوں میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے بینکنگ ریگیولیٹر نے واضح کیا ہے کہ چین روس پر لگنے والی پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔ اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں روس پر پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر قانونی قرار دیا تھا۔

چین کے بینکنگ اینڈ انشورنس ریگیولیٹر کمیشن کے چیئرمین گیو شکنگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم روس پر عائد کی جانے والی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی توثیق نہیں کرتے، کیونکہ یہ معاشی طور پر غلط فیصلہ ہے، اور اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین ان پابندیوں میں شامل نہیں ہو گا، ہم متعلقہ فریقین کے ساتھ معمول کے مطابق معاشی اور تجارتی معاہدوں پر کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور یورپی یونین سمیت متعدد مغربی ممالک نے روس کے اداروں، کمپنیوں اور متعدد شخصیات پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved