اپوزیشن کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق ہیں، ق لیگ کوبڑی آفر کرنا پڑے گی،بلاول

3  مارچ‬‮  2022

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے  کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی،بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا جمہوری طریقہ عدم اعتماد ہے، پیپلز پارٹی کوئی غیر جمہوری کام نہیں کر سکتی، تمام سیاسی جماعتوں کا عدم اعتماد پر متفق ہونا خوش آئند ہے اور ہم کافی عرصے سے عدم اعتماد پر کام کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے  بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم  بڑے عرسے سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق  کام کررہے ہیں اور عدم اعتماد  سے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن  کی تمام جماعتیں عدم اعتماد پر متفق  ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی  وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے جمہوری  طریقہ اپنائے گی اور جمہوری طریقہ عدم اعتماد کی تحریک ہی ہے ۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد آنے والا سیٹ اپ مختصر مدت کا ہوگا جس کے لئے ہونے والے انتخابات بےحد شفاف ہونگے۔اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رحیم یار خان میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین سال گزر چکے ہیں کیا تبدیلی پسند آئی، کون کہتا تھا پیٹرول مہنگا ہو ا تو وزیراعظم چور ہے؟ عمران چور وزیر اعظم ہے، عمران نااہل وزیر اعطم ہے اور عمران ناجائز وزیر اعظم ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اب ان کا جھوٹ نہیں چلے گا صرف اور صرف تیر چلے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved