عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

3  مارچ‬‮  2022

عالمی منڈٰی میں خام تیل کی نئی بلند ترین سطح 117 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 117 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 114 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے۔عالمی منڈی میں گیس کی قیمت بھی 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح کے قریب آگئی ہے جبکہ دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتیں بہت تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریقہ کار غیر پائیدار قرار دیتے ہوئے ملک میں تیل بحران کا امکان ظاہر کر دیا ۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کہا کہ موجودہ قیمتوں پر یہ فرق 100ارب روپے سے بھی زیادہ ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved