بنی گالا میں وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

26  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بنی گالا میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی پہلے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، بعد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی ایم اوز، ڈی جی آئی بی اور وزیرداخلہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی، مجموعی طور پر امن و امان اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved