پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارتی کلاوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کا بھارتی آبدوز پکڑنے کا گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔
#PakistanNavy Anti-Submarine Warfare Unit intercepted & tracked latest Kalvari class Indian submarine on March, 1.
The recent incident being the fourth detection in last 5 years is reflection of Pakistan Navy’s competence & resolve to defend maritime frontiers of Pakistan. pic.twitter.com/6sn1WvpUVj— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 3, 2022
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے۔