وزیراعظم نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی چوری کرکے ملک سے بھاگنے والا الیکشن لڑنے کی اجازت چاہتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے مکمل فعال ہونے پر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کی کوششوں کے بعد رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کو فعال کیا گیا، نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہے، میں اسلامی اسکالر نہیں دین کی طرف اپنے تجربے سے آیا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کی100بڑی شخصیات میں نبی کریمﷺکا نام سرفہرست رکھا گیا، حق کا راستہ آسان نہیں مشکلات سے بھرپور ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں دو کلچر سے واقف تھا، اپنے اور مغرب کے کلچر سے، میں ںے جانا کہ ریاست مدینہ سے یہ جانا کہ اچھوں کے ساتھ کھڑے اور اور برائی کا خاتمہ کرو اس پر معاشرہ کھڑا ہے، برطانیہ کی سوسائٹی ہم سے بہت آگے ہے، ان کی اخلاقیات ہم سے بہت بہتر ہیں، وہاں ممکن نہیں کہ کوئی عوام کا پیسہ چرائے اور مقصود چپڑاسی کے نام پر اکاؤنٹ میں ڈال دے، مغربی ممالک میں کوئی برداشت نہیں کرتا کہ کسی پر کوئی کرپشن کا دھبہ بھی آجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والاجھوٹ بول کربیرون ملک بھاگا ہوا ہے، بڑے بڑے صحافی کہتے ہیں ان کو تقریر کرنے دو، وکیل کہتے ہیں پابندی ہٹائی جائے انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔
انہوں نے کہا کہ نیب میں پیشی پربڑے چوروں پرپھول پھینکے جاتے ہیں، ہم ملک میں کرپشن کوقبول کرچکے، برا نہیں مانا جاتا، چوری کو برا نہ سمجھنے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں، سوئٹزرلینڈ میں کرپشن نہیں،وسائل نہ ہونے کے باوجود ترقی کررہا ہے۔