موجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر 2021ء تک اسی عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 20 نومبر 2021ء سے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ 19 نومبر 2021ء تک موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
یاد رہے کہ یہ نوٹیفکیشن بنی گالا میں آج وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی اہم ملاقات میں مشاورت کے بعد جاری کیا گیا ہے۔