پاک بھارت آبی تنازع طول پکڑ گیا، بھارت کی ہٹ دھرمی قائم

3  مارچ‬‮  2022

پاکستان اور بھارت کے مابین آبی وسائل پر تنازعات کے حل کے لیے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بلا نتیجہ ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے متنازع ڈیمز پر لگائے گئے اعتراضات تسلیم کرنے اور پانی کے بہاؤ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس پر پاک بھارت آبی وسائل کے تنازعات سے متعلق ہونے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض اٹھائے۔ پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ بھارت 2019ء سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا

بھارتی وفد نے پاکستان کے ساتھ پانی کے بہاؤ کا ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سندھ طاس معاہدے میں پانی کا ڈیٹا شیئر کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، انڈس واٹر کمشنرز نے رواں سال 31 مئی سے قبل بھارت میں ایک اور مذاکراتی راونڈ پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت اگلے راؤنڈ میں پاکستان کو متنازع پن بجلی منصوبوں پر تفصیلات فراہم کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved