اگر یوکرین پر روس نے قبضہ کر لیا تو، یوکرینی صدر نے مغربی ممالک کو خبردار کر دیا

3  مارچ‬‮  2022

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے یورپی ممالک سے جنگ کی حالت میں یوکرین کی فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین پر روس نے قبضہ کر لیا تو اس کے بعد لیٹویا، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کی باری ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس دفاعی صلاحیت نہیں ہے تو ہمیں روس کے مقابلے کیلئے طیارے اور فوجی امداد فراہم کریں۔ یوکرینی صدر نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ روسی صدر کیساتھ براہ راست مذاکرات شروع کئے جائیں، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزروسی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ  یوکرین کی حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، لیکن اس کیساتھ یوکرین کی فوجی طاقت کو ہر قیمت پر تباہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو مسلح کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں، مغربی ممالک نے یوکرین میں فوجی اڈے بنائے، انہیں فوجی تربیت دی، تاکہ یوکرین کو روس کیخلاف تیار کیا جا سکے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved