ایم کیو ایم نے معافی مانگ لی

3  مارچ‬‮  2022

ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے غلط فیصلے پر معافی مانگ لی ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ بار میں وکلا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی سے ایم کیو ایم پر ایک داغ لگا ہے، اس واقعے پر ایم کیو ایم کو معافی مانگنی چاہیے تھی، اس لئے میں قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معافی غلط اندازہ لگانے کی ہے، ہم اس فیصلے پر شرمسار ہیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم پرویز مشرف کا ساتھ دینے پر معافی مانگتے ہیں، پشتونوں کے خلاف آفاق احمد کے بیان کی ایم کیو ایم نے بطور پارٹی اسی وقت مذمت کی تھی، کراچی تو اب پشتونوں کے ہاتھ کی چائے کا عادی ہے، پشتون کراچی کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم فسادکرنے نکلتی تو عورتوں اور  بچوں کےساتھ کبھی نہ نکلتی، ہم استعمال ہوئے ہیں، لیکن ہمارا یہ ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی یہ ہمارا طریقہ ہے۔

یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری 12 مئی 2007ء کو سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنے کراچی گئے تھے۔ اس روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کے دوران وکلا سمیت 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved