وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جے یو آئی ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جبکہ لیاقت خٹک کی جانب سے فی الحال اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں خیبر پختونخوا کی نشست پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب اس نشست پر (ن) لیگ کے اختیار ولی کامیاب ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ لیاقت خٹک نے پس پردہ (ن) لیگ کے امیدوار کا ساتھ دیا ہے۔
بعد ازاں مختلف ٹی وی انٹرویوز میں لیاقت خٹک نے اس کی تردید کی تھی۔