ڈرون کیمرہ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے ٹکرایا، ڈرون ٹکرانے کے بعد آصفہ اور بلاول کنٹینر کے اندر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرون کیمرہ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے ٹکرایا، ڈرون ٹکرانے کے بعد آصفہ اور بلاول کنٹینر کے اندر چلے گئےاور اسی دوران بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری کو جلوس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون اڑانے سے منع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلاول کاکہنا تھا کہ ہمارا مشن کامیاب ہوگا، ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے، عبوری سیٹ اپ کے دوران ہدف انتخابی اصلاحات کرنا ہوگا، انتخابی اصلاحات کا مقصد صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مارچ کے باعث عمران خان خوف میں ہے، جیالوں کے خوف سے عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کردی، پشاور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔