ہندو انتہا پسند گروپ کا درگاہ میں پوجا کرنے کا اعلان، ہنگاموں میں 150سے زائد مسلمان گرفتار

4  مارچ‬‮  2022

بدنام زمانہ ہندو انتہا پسند گروپ سری راما سینا نے لاڈلے مشک درگاہ میں پوجا کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا،جس کے بعد ، ہنگاموں میں پولیس نے150  سے زائد مسلمان  گرفتار کر لیے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کالبرگی کے قبضے کا الند میں ایک بدنام زمانہ ہندو انتہا پسند گروپ سری راما سینا نے لاڈلے مشک درگاہ میں پوجا کا اہتمام کرنے کا اعلان کیا۔تاہم حکام نے امتناعی احکامات جاری کرتے ہوئے گروپ کو درگاہ جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن مرکزی وزیر بھتوانت کھویاسمیت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں لوگوں کا ایک گروپ درگاہ پہنچا اور پوجا شروع کردی۔

بعد ازاں درگاہ میں کشیدگی شروع ہوئہ جو بڑھ کر علاقے میں تناؤ کی شکل اختیار کرگئی۔کالند کے سابق کانگریس ایم ایل اے بی آر پاٹل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکام احکامات کو نافذ کرنے میں ناکام رہے اور بی جے پی رہنماﺅں کو درگاہ پہنچنے کی اجازت دی جس کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کشیدگی کے بعد پولیس نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے 150سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ پولیس تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے اور انہیں گرفتار کر رہی ہے حالانکہ تمام اشتعال انگیزی ہندوتوا گروپ سے وابستہ لوگوں کی جانب سے کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved