وزیراعظم کا 9 مارچ کو کراچی کا دورہ شیڈول، ایم کیو ایم مرکز بھی جانے کا امکان

4  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے لگیں ، 9 مارچ کو کراچی کے دورے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان اتحادیوں سے ملاقات کرنے لگے، تین روز کے دوران مسلم لیگ ق سے دو ملاقاتوں کے بعد 9 مارچ کو کراچی کے دورے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکزبھی جائیں گے، وزیراعظم اپنی اتحادی جماعتوں کو منانے کے مشن پر ہیں اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved