پشاور بم دھماکے پر طالبان کا موقف سامنے آ گیا

4  مارچ‬‮  2022

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے آج پشاور میں کوچہ رسالدار جماع مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور نمازیوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

افغاننستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آج پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 194 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved