دنیا میں ایسا انوکھا ملک ہے، جہاں پر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ شادی کرنے پر جوڑے کو لاکھوں روپے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہرلازیو کی مقامی حکومت نے شادی کرنے والے جوڑوں کو لاکھوں روپے دینے کی پیشکش کر دی، حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی صنعتوں کو نقصان ہوا ہے وہی میرج ہال اور شادی سے منسلک کاروباری برادری بھی متاثر ہوئی ہے۔
مقامی حکومت کا موقف ہے کہ صنعت کی دوبارہ بحالی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نو بیاہتے جوڑوں کو 2 ہزار یورو جو تین لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں دیئے جائیں گے،ان پیسوں کو شادی کیلئے ہال، کھانے، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے استعمال کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔