داعش کے بانی رکن نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

4  مارچ‬‮  2022

داعش خراسان کے بانی سربراہ شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے افغانستان میں طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکیورٹی آفیسرز اور طالبان کی مقامی قیادت شریک ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے سابق معروف رہنماء اور داعش خراسان کے علاقائی سربراہ شیخ عبدالرحیم مسلم دوست نے اجلاس میں طالبان قیادت کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

واضح رہے کہ عبدالرحیم مسلم دوست نے طلبان رہنماء کی حیثیت سے امریکی فورسز کیخلاف جنگ لڑی تھی، اور بعد ازاں داعش خراسان میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ بعد ازاں گزشتہ برس عبدالرحیم مسلم دوست کے دہشت گردانہ کاروائیوں کے باعث داعش سے اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد دوحہ مذاکرات میں امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے طالبان کو تعاون کی پیشکش کی تھی، جسے مسترد کرتے ہوئے طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ داعش کا مقابلہ کرنے کیلئے افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کافی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved