ملتان نے بلاول اور زرداری کی کرپشن مسترد کر دی، شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی مارچ پر شدیدتنقید

4  مارچ‬‮  2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوْق مارچ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان نے بلاول اور زرداری کی کرپشن مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹنڈو محمد خان میں سندھ حقوق مارچ سے خطاب میں انہوں نے کہا پیپلزپارٹی جناح ٹاؤن جلسہ گاہ میں جلسہ نہ کر سکی، کم لوگوں کی وجہ سے بائی پاس پر جلسہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے چھوٹے چھوٹے جلسوں سے تبدیلی نہیں آنے والی، پیپلزپارٹی والے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین ملک میں بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ بولے کہ اقتدار اور احتساب سے بچنے کیلئے سارا ناٹک رچایا جارہا ہے، اچھی فلم تو 3 بار بھی دیکھی جاسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی فلم تو لوگ 5 بار دیکھ چکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2023 کا انتظار کریں تاریکی مٹ جائے گی، سندھ متحد و یکجا ہوگا تیر ٹوٹ جائے گا۔ کہا کہ تیر نے بہت سے ارمانوں کو زخمی کردیا ہے، ایمان کی ڈھال لیکر میدان میں اترے ہیں۔ زخمی دل پر مرہم رکھنے کا آغاز ہے، سندھ سے بدحالی لاقانونیت سے نجات ملے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved