کشمیریوں کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے، صدر مملکت عارف علوی

27  اکتوبر‬‮  2021

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں، جب کرکٹ میچ پر وہ ہماری خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں تو ان پر مقدمے کیے جاتے ہیں، بھارتی حکومت شرم کر، ہندوستان کشمیر میں مظالم بند کردو ورنہ تم خود تباہ ہوجاؤ گے۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی یاد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں بھی اس حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج وہ تکلیف دہ دن ہے جس دن کشمیر مین بھارت نے اپنی فوجیں اتاری، 70 برس گزرچکے کشمیر میں ظلم و بربریت کا خاتمہ نہیں ہورہا۔


ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بہت بڑی بات ہے کہ ظلم کے ان اندھیروں میں بھی وہ پاکستان کے ساتھ اپنی محبت اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جس جوش و جذبے سے اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں خوشیاں منائی گئیں، سری نگر میں اس سے زیادہ جذبات سے جشن ہوا، کشمیری بار بار دنیا کو اس کا وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا۔ صدر نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ پاکستان آپ کا ہے، آپ ہمارے ہیں،آپ ہمارے بھائی ہیں، جو ظلم و بربریت کی کہانی چل رہی ہے اس پر پاکستان عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہے کہ یہ تجارت کامعاملہ نہیں ہے، بھارت اگر جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہاں جمہوریت نہیں ہے، وہاں ظلم کی داستانیں رقم ہورہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved