پیپلزپارٹی نے عوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا بڑا فیصلہ کرلیا

5  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا فیض آباد کی بجائے اسلام آباد کی طرف بڑھ کر ڈی چوک پر پڑاو ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی نے خط لکھ کر انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی، پیپلزپارٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔پیپلزپارٹی کے خط میں مزید بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی اور انتظامیہ نے تین دن کی بجائے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی کو اسلام آباد میں 8 کے بجائے 9 مارچ کو جلسے کی اجازت دیدی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو عورت مارچ اور حجاب مارچ ہوں گے، جس کی وجہ سے 9 مارچ کو جلسے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ 8 مارچ کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آخری روز بھی ہوگا۔وزارت داخلہ کے مطابق پیپلزپارٹی کو ڈی چوک کے بجائے ایکسپریس چوک پر جلسے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب اپوزیشن کی وزیراعظم عمران خان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنماؤں خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved