مسجد پردہشت گردوں کا حملہ، 18 نمازی شہید

27  اکتوبر‬‮  2021

نائجیریا کی ایک مسجد میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس میں18 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق نائجیریا کے صوبے بائجر کے علاقے مازاکوکا کی ایک مسجد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ یہ حملہ فجر کی نماز کے دوران کیا گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔یہ حملہ ملک کی ریاست نائیجر کے علاقے ماشیگو کے گاؤں مزکوکا میں ہوا۔ حملہ آور جن کا تعلق مبینہ طور پر خانہ بدوش چرواہے فولانی خاندان سے بتایا جارہا ہے، حملہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے 7 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ قریبی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملزمان پر جوابی حملہ بھی کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہو گئےہیں جن کی تلاش جاری ہے۔نائجیریا میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی کارروائیاں بڑھنے کے باعث موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
افریقی ملک نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے جاری ہیں، جس میں سیکڑوں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا نسلی تشدد، جس کی وجہ سے رواں سال اب تک سینکڑوں افراد زندگی کی باری ہار چکے ہیں، پانی اور زمین تک رسائی پر کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا نتیجہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved