خواتین کو چھیڑنے پر اب ایک سال قید اور 4 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہو گا

6  مارچ‬‮  2022

خواتین کو چھیڑنے یا ہراساں کرنے کی صورت میں ایک سال قید اور 10 ہزار اماراتی درہم کا جرمانہ ہو گا، متحدہ عرب امارات میں قانون نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سڑکوں پر کوئی شخص خواتین کو ہراساں یا چھیڑ خانی کرتا پایا گیا تو اسے ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے مخصوص مقامات جہاں مردوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہو، وہاں پر پائے جانے والے مرد پر بھی یہ قانون لاگو ہو گا، اور اسے یہ سزا ہو سکتی ہے۔

اماراتی محکمے کے مطابق سڑک پر خواتین کو نامناسب الفاظ سے مخاطب کرنے، انہیں چھیڑنے اور تنگ کرنے والے مرد کو 10 ہزار درہم جرمانہ یا ایک سال قید یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں، کیونکہ عدالت آرٹیکل 412 کے تحت مجموعی طور پر دونوں سزائیں یا کوئی ایک سزا سنانے کا اختیار رکھتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved