محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں بارشیں آج سے شروع ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے، موسم پر سردی کی شدت غالب رہے گی،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے تحت اسلام آباداور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسیں گے،ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقے میں شدید بارشوں کا خدشہ ہے ، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوگی۔
محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوگی۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، کراچی، جامشورو، میر پور خاص اور خیرپور میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ6 ما رچ کی شام سے10مارچ کے دوران اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ اور پشاور میں بھی بارش ہوگی۔