وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کا اعلان کیا ہے۔
آج میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیں گے، اور جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے بعد عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کاقومی اسمبلی میں صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے آئینی ترمیم لانے کا اعلان! #وہاڑی_کپتان_کا #میلسی_بولے_صرف_کپتان pic.twitter.com/BnDkNze1lP
— PTI (@PTIofficial) March 6, 2022
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں آیا ہی ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہوں، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، میری پوری تیاری ہے، یہ جو کریں گے میں اس کیلئے تیار ہوں لیکن ڈاکوؤں کا یہ گلدستہ یاد رکھے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی کے بعد جو میں ان کے ساتھ کروں گا یہ اس کیلئے بھی تیار رہیں۔