معروف فٹبالر کلیرنس سیڈروف نے اسلام قبول کر لیا

6  مارچ‬‮  2022

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کلیرنس سیڈورف اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔

عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کلیرنس سیڈورف نے اسلام قبول کر لیا ہے، جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر نے اہلیہ صوفیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلام قبولیت پر ملنے والی نیک خواہشات اور پیغامات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے میں مرکزی کردار میری اہلیہ صوفیہ کا ہے، جنہوں نے مجھے دین اسلام سے آگہی فراہم کی۔ سیڈروف کا کہنا تھا کہ مجھے دنیا بھر کے مسلمان بہن بھائیوں کی مسلم فیملی میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Clarence Seedorf (@clarenceseedorf)

فٹبالر کلیرنس سیڈورف کی ایرانی نژاد اہلیہ صوفیہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے اسلام قبول کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اس خاص اور خوبصورت لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sophia Makramati (@sophiamakramati_)

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved