وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جنوبی پنجاب کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر دیا۔
اتوار کے روز میلسی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وہاڑی میں یونیورسٹی اور میلسی میں اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف دعوے نہیں کیے، کرکے دکھایا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا، بجٹ مختص کیا، جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کا تینتیس فیصد کوٹہ بھی رکھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مئی میں ملتان وہاڑی روڈ کا افتتاح کیا جائے گا، بورے والا بائی پاس بنائیں گے۔