کترینہ کیف کب اور کس سے شادی کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا تفصیلات سامنے لے آیا

27  اکتوبر‬‮  2021

بھارتی نشریاتی ادارے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال رواں برس دسمبر میں شادی کر لیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  وکی کوشال اور کترینہ کیف ان دنوں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی شادی کے جوڑے اور دیگر ڈریسز ہندوستانی ڈیزائنر سبیاسچی سے تیار کروائے جا رہے ہیں اور کترینہ نے اپنے جوڑے کیلئے راسلک کا انتخاب کیا ہےجس سے لہنگا تیار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں کچھ روز قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 18 اگست 2021ء کو ایک تقریب میں منگنی کر لی ہے اور وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ وکی اور کترینہ کی جانب سے ان خبروں کی تردید کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved