یوکرین کے صدر دارالحکومت سے پولینڈ کے سرحدی علاقے میں منتقل

6  مارچ‬‮  2022

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی دارالحکومت کیف سے پولینڈ کے سرحدی علاقے میں منتقل ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے یوکرین کے شہروں خارکیف، ماریوپول اور چرنی ہیف سمیت بڑے شہروں پر حملے جاری ہیں، اور اسی دوران یوکرینی صدر پولش بارڈر کے قریبی شہر لویف منتقل ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریوپول کے گرد روسی فوج کا گھیراؤ جاری ہے، جہاں سےشہریوں کا انخلا جلد شروع ہو جائے گا، عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد شہریوں کے انخلاء کی کوشش آج بھی کامیاب نہ ہو سکی، کیونکہ اس کیلئے ریڈ کراس کو بھی اطمینان بخش سیکیورٹی ضمانت درکار ہے۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ہتھیار ڈالنے اور لڑائی روکنے پر ہی ہی فوجی آپریشن رک سکتا ہے۔

یاد رہے کہ روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خار کیف کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ماریوپول کے بالکل قریب پہنچ گئی ہیں، اور دونوں ممالک کے بیلا روس کیساتھ سرحد پر ہونے والے مذاکرات میں بھی پیشرفت سامنے نہیں آ سکی۔ گزشتہ روز ترک صدر نے روسی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved