سلامتی کونسل کی پشاور میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت، منصوبہ سازوں کو پکڑنے پرزور

7  مارچ‬‮  2022

سلامتی کونسل کی صدر لانا ذکی نے پشاور مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے پشاور حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے ۔ارکان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کاکوئی بھی مقصدہو،یہ عمل مجرمانہ ہے،اس کاکوئی جوازنہیں ۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے متاثرین کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اعلامیے کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہسلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مجرموں، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved