عالمی منڈی میں خام تیل ،سونامزید مہنگا

7  مارچ‬‮  2022

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 128 ڈالر فی بیرل ہوگئی، تاریخ میں 2008ء اور 1980ء کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر آئی ہے۔گیس کی قیمت 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کر گئی ہے جبکہ سونے کی قیمت میں بھی تیزی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور فی اونس سونا 2 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔روس یوکرین  جنگ کے باعث  عالمی منڈی میں  دوران ٹریڈنگ برینٹ کروڈ آئل 129 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث تیل  کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یکم نومبر 2021 کو برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر تھی۔گندم کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور دوران ٹریڈنگ گندم کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved