سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
رفیق تارڑ کچھ عرصے سے علیل تھے، سابق صدر رفیق تارڑ کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے بھی سوشل میڈیا سابق صدر پاکستان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دادا انتقال کر گئے ہیں۔
میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
انا للہ وانا اليہ راجعون
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 7, 2022
رفیق تارڑکی عمر 92 برس تھی۔ ان کی پیدائش منڈی بہاؤالدین میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک پاکستان کے 9ویں صدرمملکت رہے۔رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے۔انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔