عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر اجلا س میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد تحریک کی صورت میں حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا.ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کاجائزہ لے گا۔
ترین گروپ پنجاب اور مرکز کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز کا جائزہ بھی لے گا۔
جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر، ترین گروپ کا اہم اجلاس طلب
7
مارچ 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/03/treen.jpg)