روس کا یوکرین کے دارالحکومت سمیت چار بڑے شہروں میں جنگ بندی کا اعلان

7  مارچ‬‮  2022

روس نے کیف سمیت یوکرین کے چار بڑے شہروں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، بیان کے مطابق  جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق 10 بجے سے شروع ہوگی۔

بیان کے مطابق جنگ بندی  کا مقصد شہریوں کوانخلاء کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی حکومت نے  روس کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاعات پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ بیلاروس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے مابین ہونے والے مذاکرات میں فریقین نے جنگ زدہ علاقوں سے عام شہریوں کو انخلاء کیلئے محفوظ راہداری فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا، جبکہ دوسری جانب روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے غیر مسلح ہونے کی صورت میں ہی لڑائی روکی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved