عمران ہوتا کون ہے دھمکیاں دینے والا، ہمارے کارکنوں کی لاٹھیاں تیل کے اندرپڑی ہیں، مولانا فضل الرحمان

7  مارچ‬‮  2022

عمران ہوتا کون ہے دھمکیاں دینے والا، اس کوپتا نہیں کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں تیل کے اندرپڑی ہوئی ہیں، مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو سخت جواب

اسلام آباد میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانافضل الرحمان اور خورشید شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران ہوتا کون ہے دھمکیاں دینے والا، اس کوپتا نہیں کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی لاٹھیاں تیل کے اندرپڑی ہوئی ہیں، عمران خان جلسوں میں بازاری زبان استعمال کرتا ہے، عدم اعتماد میں ہمیں کامیابی کا پہلویقینی نظرآرہا ہے، وزیراعظم ہمیں دھمکیاں دینے والے ہوتے کون ہیں، ہرمقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں، اعتماد کامیاب ہویا ناکام یہ سیاسی عمل ہے، عدم اعتماد ایک آئینی استحقاق ہے۔

مولانا نے کہا کہ 48 گھنٹے سے پہلے تحریک لے آئیں گے، سیاسی جماعتوں کو ماضی کی باتیں کوبھلا کرآگے دیکھنا ہوگا، ہم نے حوصلہ افزا معلومات شیئر کی۔ قوم کی امنگوں کے مطابق نتائج حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج شام کو میٹنگ میں سب طے ہو جائے گا، تحریک عدم اعتماد جلد آئے گی، آج لیڈر شپ کے اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا، کراچی سے اسلام آباد تک محنت کی ہے، عمران خان کے جانے کیلئے ہی محنت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved