کالعدم ٹی ایل پی کے پیچھے غیر ملکی عناصر ہیں،شواہد موجود ہیں، اسد عمر

28  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر   برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کی بیرونی مدد کے شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔

گزشتہ روزنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا ہماری کوشش ہے حالات خراب نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ اس جماعت  کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے۔ آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں ۔ دوران پروگرام  ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر میں تاخیر پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ  وزیراعظم افغان صورت حال کے باعث چاہتے تھے کہ قیادت کی تبدیلی کچھ عرصے بعد ہو۔

انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ وزیراعظم  روایت کے برعکس مشاورت کے بعد فیصلہ کرنا چاہتے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved