تحریک عدم اعتماد کی ہلچل میں وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

7  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور وزیر اعظم کی اہم ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، جس میں ملکی اندرونی اور بیرونی صورت حال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی کی صورت حال سے متعلق پاک فوج  کی پیشہ ورانہ صلاحیت سے متعلق بھی مختلف امور زیر بحث رہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو استعفے کیلئےایک دن کی مہلت دیتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کا کہا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں کا تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دینے کیلئےاسلام آباد میں اجلاس جاری ہے، اور اپوزیشن کی جانب سے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔

 آج  وزیراعظم عمران خان کا کور کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved