وزیر داخلہ شیخ رشید نے22، 23 اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 22 سے 24 مارچ تک وزرائے خارجہ کانفرنس ہوگی جس دوران تعطیل ہوگی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، پہلی بار ملک میں ملکی خارجہ پالیسی بنی۔