لندن میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد جہانگیر ترین کی کل رات لندن سے روانگی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین لندن سے کل روانہ ہونےکی صورت میں بدھ کوپاکستان پہنچیں گے جبکہ جہانگیر ترین دبئی کے ذریعے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں زیرِعلاج تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی قیادت میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا ہے ، جس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اور آئندایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ،اجلاس میں پنجاب سے 20 ارکان اسمبلی موجود تھے اور دعوی کیا گیا ہے کہ مزید40ارکان پنجاب اسمبلی جلد ہم خیال گروپ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔