اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حتمی تاریخ طے کر لی

7  مارچ‬‮  2022

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سربراہ پی ڈی ایم کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن قیادت نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حتمی تاریخ طے کر لی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کی ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، خواجہ آصف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، سید خورشید شاہ، رانا ثناءاللہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور مرتضیٰ وہاب  بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزيشن جماعتوں کی مشاورتی میٹنگ میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانےکی تاریخ  طےکرلی گئی ہے، جس کا اعلان جلدکیا جائےگا۔

اجلاس کے بعد (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 100 فیصد یقین ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہم اس مصیبت سے جلد نجات حاصل کرلیں گے۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہاکہ کل پرسوں تک تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

یاد رہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا اجلاس سے قبل کہنا تھا کہ اس میٹنگ میں تحریک اعتماد کیلئے حتمی تاریخ طے کر لی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved