اسلام آبادمیں وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت سمیت تما م وفا قی وزراء اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی شامل تھے ،شرکاء کوپشاور دھماکے،نیشنل ایکشن پلان اورافغانستان کی صورت حال سے متعلق پیشرفت پربریفنگ دی گئی۔
ایپکس کمیٹی کے اعلامیے کے تحت وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورنفرت انگیز تقاریر پر کسی قدرگنجائش نہیں ۔
سیکٹری داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بریفنگ کے دوران صوبائی حکومتوں سے تعاون پر زوردیتے ہوے کہا کہ صوبے جدید فرانزک لیبزقائم کر کے تحقیقات کوموثر بنائیں، نیکٹا کے کردارکو مظبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی استعداد کومزید بڑھانے کیلئے وسائل مختص کریں ،کمیٹی نے عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات کی پیروی میں بہتری پربھی زوردیا ۔
کمیٹی سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کودہشت گردی سے دوچارکرنے والوں کونشان عبرت بنایا جا ئے گا ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہماری اولین ترجیح ہے، بد امنی پھیلانے والے عناصر کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔ملک کے استحکام کو تقصان پہنچانے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔