ایران کا امریکہ سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

28  اکتوبر‬‮  2021

ایرانی جوہری مذاکرات کے چیف  علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ وہ 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرنےکیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

اگست میں ایران میں نئی حکومت کا قیام عمل میں آیا جس  کے بعد سے 2015ء کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔ نئی ایرانی حکومت کی عدم دلچسپی کے رویے نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ ایرانی حکام نے اب واضح طور پر کہا ہے کہ وہ نومبر کے آخر تک بات چیت دوبارہ شروع کریں گے۔ایران کے عہدے دار علی باقری کنی نے جوہری مذاکرات کے رابطہ کار اینرک مورا کے ساتھ ملاقات کے بعد انہوں نے اپنی ٹوئٹ پر کہا ہماری اینرک مورا کے ساتھ سنجیدہ اور تعمیری بات چیت رہی۔ ہم نومبرکے آخر تک بات چیت دوبارہ شرو ع کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہناتھا کہ،بات چیت کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا

امریکا کا ردعمل

 ایران کے اعلان کے جواب میں امریکا نے تہران سے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنے اورمعاہدہ کو جلد از جلد بحال کرنے کی اپیل کی۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہایہ اپشن  ہمیشہ نہیں رہے گا، ایران جوہری امور کے حوالے سے اشتعال انگیز اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی بات چیت کے لیے ویانا آئیں گے اور نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مذاکرات کی موجودہ صورت حال کیا ہے؟

اپریل میں دنیا کی چھ بڑی طاقتوں نے تہران کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے سلسلے میں بات چیت شروع کی تھی۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں امریکا کو معاہدے سے یک طرفہ طورپر الگ کرلیا تھا اور ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔ویانا میں چھ دور کی بات چیت کے باوجود تہران اور واشنگٹن کے درمیان خلیج برقرار ہے تھے۔ ابھی تک ان امور پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے کہ ایران کس حد تک جوہری حدود کو تسلیم کرنے کے لیے رضامند ہوگا اور امریکا اس پر عائد کون کون سی پابندیاں ختم کرے گا۔ایران میں حالیہ صدارتی انتخابات کے بعد سے ہی عالمی طاقتیں ایران سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کرتی رہی ہیں۔ عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام معاہدے کے حدود سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved