سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو سونامی کا خطرہ، ماہرین نے وارننگ جاری کردی

28  اکتوبر‬‮  2021

ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ  مکران کے ساحل سے 50 کلومیٹرکے فاصلے پر ایک سبڈکشن زون ہے جس کی حیثیت سمندر میں موجود ایک ایسے ایٹم بم کی سی ہوتی ہے، ماہرین کے مطابق یہ سبڈکشن زون کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 1945ء میں مکران کے ساحلی علاقوں سے سونامی ٹکرایا تھا، جس کے بعد اب ماہرین ارضیات کی جانب سے  خبردار کیا جا رہا ہے کہ 1945ء میں آنے والا سونامی اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکی ہے،  اور مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے اور دوبارہ سے شدت پکڑ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر اور مکران کا ساحل سب سے متاثر ہو گا اور یہ کراچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس کیلئے اسے زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved