یوکرین نے شہریوں کے انخلاء کیلئے روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف، ماریوپول، خارکیف اورسمی میں انسانی بنیادوں پر شہریوں کے انخلاء کیلئے محدود پیمانے پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش کو غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔ اس لئے یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریش چک نے روس کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا بریفنگ یوکرین کی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ آپشن ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے، شہری بیلاروس نہیں جارہے اور نہ وہاں سے فلائٹ کے ذریعے روس جائیں گے۔
یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات میں مکمل سیز فائر کیلئے تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔