فلسطین میں بھارت کے سفیر کی اپنے دفتر سے لاش برآمد

7  مارچ‬‮  2022

فلسطین میں بھارت کے سفیر موکل آریہ اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلسطین میں بھارت کے خصوصی ایلچی 36 سالہ موکل آریہ نے گزشتہ برس ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، جو آج اپنے دفتر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سفارت کار کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔  سفارتی عملہ جب رملہ میں موجود دفتر پہنچا تو موکل آریہ مردہ حالت میں زمین پر گرے ہوئے تھے، جن کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطین اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے موکل آریہ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے، اور  بھارتی وزارت خارجہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ لاش کی جلد از جلد نئی دہلی منتقلی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved