گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں 9 فیصد اضافہ

7  مارچ‬‮  2022

گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی سالانہ رپورٹ 2021ء  کے مطابق مالی سال 2020ء کیلئے شعبہ کی آمدنی 592 ارب روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2021ء کے اختتام پر ٹیلی کام کے ملکی شعبہ کی آمدن 644 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

اس طرح مالی سال 2020ء کے مقابلہ میں 2021ء کے دوران آمدنی میں 52 ارب روپے یعنی 8.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ٹیلی کام کے شعبہ میں 202 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری بھی کی گئی جبکہ اس دوران شعبہ نے مختلف ٹیکسز کی مد میں قومی خزانے کو 226 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved