اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو خبر دار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن کی یاد دہانی کیلئے پارٹی کے چیئرمین وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ۔
الیکشن کمیشن پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مزید انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مہلت نہیں دی جائی گی، جبکہ گزشتہ سال پارٹی کی جانب سے کورونا کے باعث چیئرمین عمران خان نے ایک سال کی مہلت مانگی تھی جو کہ منظور کی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 13 جون تک انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی یاد دہانی کرادی۔