اسلام آباد میں شوہر نے اہلیہ،سسراورسالے سمیت 4 افراد کوقتل کردیا

8  مارچ‬‮  2022

تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ سے پولی کلینک کی نرس سمیت چار افراد قتل کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی نرس اور اسکے اسٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اسکے بعد دوسری جگہ جا کر سسر اور بہنوئی کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم کے باہر نکلنے پر پڑوس سے ایک شخص نے فائرنگ کرکے اسکو زخمی کر دیا۔ایس ایچ او سلیم رضا کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved