وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ رکھنے والے 28 حکومتی ارکان کی فہرست پیش کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو مبینہ طور پر28 اراکین کی فہرست پیش کی گئی جو ایک سول ادارے کی جانب سے بھجوائی گئی ہے، اس فہرست میں شامل تمام اراکین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے جب کہ فہرست میں اتحادی جماعتوں کے اراکین کا ذکر نہیں۔ ہرست میں تمام ارکاین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔سول ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اراکین قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں اپوزیشن کی حمایت کرسکتے ہیں۔
فہرست میں شامل بیشتر ارکان وہ ہیں کو دیگر جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے۔وزیراعظم نے تمام ناراض اراکین کو منانے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود کو دیا ہے جب کہ مبینہ مشکوک اراکین کی نگرانی بھی شروع کروا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آئندہ 2 روز میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا امکان ہے۔شہباز شریف نے ایوان میں 187 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔