سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت حریم شاہ کا ترکش زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا گیا۔
جسٹس مبین لاکھو نے استفسار کیا حریم شاہ کو کیا بیماری ہے؟ کس مرض کاعلاج کرارہی ہیں؟ وکیل حریم شاہ نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انہیںٰ کیا بیمار لاحق ہے اور کیس چیز کا کرارہی ہیں؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ انہیں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔منی لانڈرنگ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف نازیبا زبان پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پر انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی، جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نےاپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا وطن واپس نہ آئیں تو سندھ ہائیکورٹ حکم نامہ واپس لے لے گی۔